ایس آئی یو ٹی  میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی مفت سہولت دستیاب 

 ایس آئی یو ٹی  میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی مفت سہولت دستیاب 

کراچی: سندھ انسٹیٹوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی)  میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی مفت سہولت دستیاب ہے۔

ترجمان ایس آئی یو ٹی کے مطابق یہ سہولت 24 گھنٹے مفت فراہم کی جارہی ہے جب کہ اسپتال میں آئسولیشن وارڈ اور اسکریننگ کی سہولیات بھی موجود ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ایس آئی یو ٹی کو کٹس بدھ کے روز روز فراہم کی گئی ہیں۔ترجمان نے بتایا ایس آئی یو ٹی میں 8 ایسے مشتبہ افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے جن میں وائرس کی علامات تھیں تاہم ان کے ٹیسٹ نتائج آنا باقی ہیں۔

 

ترجمان نے مزید بتایاکہ مشتبہ افراد میں سے 2 مریض آسٹریلیا اور سنگاپور سے آئے ہوئے ہیں جب کہ  باقی 6 مریضوں نے کوئی سفر نہیں کیا۔