مصنف و مرتب راشد علی زئی کی شخصیت کا ہر پہلو مشعل راہ ،جمعیت علماء اسلام اٹک

 مصنف و مرتب راشد علی زئی کی شخصیت کا ہر پہلو مشعل راہ ،جمعیت علماء اسلام اٹک

اٹک ( نمائندہ روزنامہ سماء سید ضمیر حسین شاہ سے ) ممتاز سیاسی سماجی شخصیت شاعر ادیب نصف درجن کتابوں کے مصنف و مرتب راشد علی زئی کی رحلت سے جمعیت علماء اسلام ایک سرپرست سے محروم ہوگئی ہے

ان کی شخصیت کا ہر پہلو ہمارے لیے مشعل راہ ہے اللہ تعالیٰ راشد علی زئی کی مغفرت فرمائے اور ہمارے سمیت تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

 ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام اٹک کے امیر مفتی تاج الدین ربانی ، جنرل سیکرٹری مولانا بلال بادشاہ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا سید بادشاہ ، ملک شاہد ، مفتی عبد اللہ ، مفتی سعید الرحمان ، قاری عبد الرءوف جنڈ ، حافظ ہارون الرشید ، مولانا حامد نواز ، مولانا محمد نعیم ، مولانا فضل وہاب ، مولانا قمر الاسلام ، مولانا فیض الرحمان ، مولانا اظہار الحق ، واجد علی پروانہ ، مولانا محمد جان ، مفتی امیر زمان حقانی نے راشد علی زئی کے اچانک انتقال پر تعزیتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ راشد علی زئی ایک مخلص دین دار اور بیدار مغز شخصیت تھے ان کی سیاسی صحافی خدمات قابل تقلید ہیں انہوں نے میرا کتب خانہ کے ذریعے علمی اور تاریخی اقدار کی نہ صرف حفاظت کی بلکہ اس کو پورے ملک اور بیرون ملک بھی عام کیا ان کی چھچھ کے اکابرین شیخ الحدیث مولانا عبد السلام اور دیگر تصانیف نے شہریت پائی آج ان کے اچانک انتقال سے

 

جمعیت علماء اسلام کا ہر کارکن مغموم ہے ان کی قائد جمعیت کے ساتھ دوستی اور مشکل حالات میں مدد جمعیت کا اثاثہ ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے بیوہ بچیوں اور بھائیوں کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔