Thu
16
Apr
2026

یہ وائرس دراصل اللہ تعالیٰ کی طرف سے ظلم کے خلاف عذاب ہے کرونا وائرس جس نے تقریباً پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اس پر اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہو کر اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے دنیا کے طاقتور ترین ممالک اس وائرس کے سامنے بے بس ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان میں پہلے ہی عوام مہنگائی کی چکی میں پیس رہے تھے اور اب اس وائرس کی وجہ سے مزید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں اب اس کے شکار مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔
ایسے حالات میں ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے اردگرد رہنے والے لوگوں کی ضروریات کا خیال رکھیں اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں دنیا میں جتنے بھی مذاہب ہیں وہ سب انسانیت کا درس دیتے ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا ہے کہ پوری دنیا کو اس محفوظ فرمائے ۔
