کورونا وائرس کے خطرے سے بچائو کیلئے اٹک شہر کے مختلف مقامات پر سپرے

کورونا وائرس کے خطرے سے بچائو کیلئے اٹک شہر کے مختلف مقامات پر سپرے

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ) کورونا وائرس کے خطرے سے بچاو کیلئے ریسکیو 1122 کی جانب سے بس سٹینڈز، ریلوے اسٹیشن، ویگن سٹینڈز، رکشہ سٹینڈز سمیت دیگر مقامات پر سپرے کیا گیا ۔

سپرے ایکسرسائز میں لوکل گورنمنٹ اور ٹی ایم اے اٹک نے معاونت کی سپرے ایکسر سائزکی قیادت ڈی ای او ڈاکٹر اشفاق نے کی عوام نے ریسکیو 1122 کی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف اس کاوش کو سراہا، اس حوالے سے ڈی ای او ڈاکٹر اشفاق نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سرکاری احکامات کی پابندی کرتے ہوئے گھروں تک محدود رہیں جو احتیاطیں حکومتی اداروں کی جانب سے بتائی جارہی ہیں ان پر سختی سے عمل کریں اور اپنے آپ اور گھر والوں کو مہلک وائرس سے بچانے کیلئے حکومتی کوششوں کو کامیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

 شہری باہر گھومنے پھرنے کی بجائے گھروں میں رہیں اور اپنی جانوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں ۔