سینئر صحافی تفسیر احمد خان کے بھائی کی وفات پر صحافیوں،سیاسی و سماجی شخصیات کی تعزیت

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک سینئر صحافی تفسیر احمد خان ، محکمہ صحت اٹک کے ملازم جہانگیر احمد کے بھائی ، مرید عباس پٹواری کے کزن
سائل ٹینٹ سروس کے مالک شکیل احمد کی محفل قل مسجد نورانی شیں باغ بینک والی گلی میں قرآن خوانی اور محفل نعت کی روحانی تقریب منعقد ہوئی محفل نعت میں نعت خوانوں نے روح پرور کلام پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی اور اس موقع پر علمائے کرام نے مرحوم کی انسان دوستی ، خدا ترسی ، غریب پروری اور مظلوم کے ساتھ کھڑے ہو کر ظالم کا ہاتھ روکنے کے حوالے سے تقاریر کیں اس موقع پر سابق امیدواران اسمبلی ، سابق ناظمین ، نائب ناظمین ، چیئرمین ، یونین کونسل ، وائس چیئرمین یونین کونسل ، بلدیاتی کونسلران
، محکمہ صحت کے افسران و اہلکاران ، ڈاکٹروں ، وکلاء ، پولیس افسران و اہلکاران ، سیاسی ، سماجی ، مذہبی شخصیات ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک ملک عطاء محمد خان اعوان ، وائس چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن طاہر نقاش ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، ڈویژنل نائب صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن سعید آفریدی ، سینئر صحافی عنایت الہٰی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
