کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد990 ،20 افراد صحتیاب7 ہلاکتیں

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد990 ،20 افراد صحتیاب7 ہلاکتیں

منگل کو ملک میں مجموعی طور پر 106 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں پنجاب میں 50، خیبرپختونخوا میں 40 اور سندھ میں 16 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی

پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 990 ہوگئی ہے۔منگل کو ملک میں مجموعی طور پر 106 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے خیبرپختونخوا میں 40، پنجاب میں 50 اور سندھ میں 16 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 990 تک جاپہنچی ہے جب کہ مہلک وائرس سے اب تک 20 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 4 کا گلگت بلتستان اور 2 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں خیبرپختونخوا میں 3، بلوچستان، گلگت بلتستان، سندھ اور پنجاب میں ایک ایک ہلاکت ہوگئی۔

 

پنجاب میں منگل کو کورونا وائرس کے مزید 50 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 296 ہوگئی ہے جس کی تصدیق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد میں 176 زائرین شامل ہیں جب کہ لاہور میں 65، گجرات میں 20، جہلم سے 16، گوجرانوالہ 8، ملتان 3، راولپنڈی 2، فیصل آباد 2، سرگودھا، نارووال، منڈی بہاؤ الدین اور رحیم یار خان میں ایک، ایک کیس ہے۔سندھ میں منگل کو مزید 16 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 410 تک جاپہنچی ہے۔خیبر پختونخوا میں منگل کو 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے بھر میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 78 ہوگئی۔بلوچستان میں منگل کو کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا جس کے باعث متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 110 ہے۔گلگت بلتستان میں منگل کے روز کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا جس کے بعد متاثرہ کیسز کی تعداد 80 ہی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی منگل کو کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15 اپنی جگہ برقرار ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کا اب تک ایک ہی کیس رپورٹ ہوا ہےجب کہ ریاست میں حکومت نے شہریوں سے احتیاط کرنے کی اپیل کی ہے۔