کورونا وائرس ،مریضہ کا تعلق تحصیل پنڈی گھیب، عمرہ کی ادائیگی سے واپس آئی تھیں

کورونا وائرس ،مریضہ کا تعلق تحصیل پنڈی گھیب، عمرہ کی ادائیگی سے واپس آئی تھیں

پنڈی گھیب(ڈیلی اٹک نیوز) پنڈی گھیب کے گائوں غریبوال کی رہائشی خاتون کا کورونا وائرس کا رزلٹ مثبت آ گیا 

کوروناکیس میں جو پنڈی گھیب کے گائوں غریبوال میں خاتون میں ظاہر ہوا ہے یہ وفاقی حکومت کی نا اہلی کے سبب عمرہ سے ایک ہی خاندان کے 17 افراد کو قرنطینہ سنٹر میں رکھے بغیر عام لوگوں سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا، کرونا وائرس سے متاثرہ خاتون کے گائوں غریبوال اور گردونواح کے علاقوں میں پاک فوج تعینات کر دی گئی، علاقے میں مکمل کرفیو لگا دیا گیا ، مساجد سے لوگوں کو گھروں میں رہنے کے اعلانات کیے جا رہے ہیں علاقہ میں سڑکیں مکمل طور پر سنسان ، اہلیان علاقہ میں شدید خوف و ہراس ، تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی نا اہلی کے سبب پنڈی گھیب کے نواحی گائوں غریبوال سٹاپ نمبر 1 میں چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حاجی ملک محمد اختر (المعصوم پٹرولیم والے) کے بھائی محمد جاوید انکی اہلیہ اور انکے خاندان کے متعدد افراد سمیت 17 افراد عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن عزیز پاکستان واپس پہنچے جہاں پر موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر انکو مقررہ دنوں تک قرنطینہ سنٹرز میں رکھے بغیر عام لوگوں سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی مگر محمد جاوید کی اہلیہ میں کھانسی، زکام اور دیگر علامات کی موجودگی پر محکمہ صحت کی ٹیموں نے انکے گھر کا ہنگامی دورہ کیا ۔

 

 

جس پر محکمہ صحت کی ٹیم نے محمد جاوید اور انکی اہلیہ اور کچھ مزید افراد کو مقامی سرکاری ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پنڈی گھیب کیپٹن (ر) ڈاکٹر منظور حسین کے مطابق بیرونِ ملک کا سفر کرکے آنے والے افراد کو مقررہ مدت کے لیئے قرنطینہ سنٹر میں رکھا جاتا ہے مگر مذکورہ کیس میں ایسا نہیں ہو سکا جسکی وجہ سے پورے علاقے کو خطرہ لاحق ہے فی الحال غریبوال سٹاپ نمبر 1 کی مقررہ حدود کو قرنطینہ سنٹر ڈیکلیئر کر رہے ہیں اور کسی بھی شخص کو مقررہ کردہ جگہ کے اندر جانے یا باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی، مقامی پولیس کے تعاون سے غریبوال سٹاپ نمبر 1 کے مقررہ قرنطینہ مقام پر کورونا سے حفاظتی اقدامات پر بھرپور عملدرآمد کروایا جائے گاکورونا کیس کے مشتبہ کیس کے خون کے سیمپل نیشنل انسٹیٹویٹ آف ہیلتھ اسلام آباد بھجوا دیئے گئے جس پر عمرہ سے واپس آنے والی خاتون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کی رپورٹ کے ذریعے تصدیق ہو چکی ہے ضلعی انتظامیہ نے اس علاقہ کے مکینوں سے کہا ہے کہ وہ احتیاط کریں اور گھروں تک محدود رہیں ۔