کورونا وائرس کی وباء ایک امتحان اور آزمائش ہے، طارق محمود

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ) کرونا وائرس کے خلاف علی عنان قمر ، شعبہ صحت ، ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف ، اٹک پولیس، تحصیل و ضلعی انتظامیہ و دیگر متعلقہ شعبہ جات کی جدوجہد خراج تحسین کی مستحق ہیں
مخیر حضرات اور تاجر برادری اس مشکل گھڑی میں غریب مزدور اور نادار افراد کی بھر پور مدد کریں آج انصار مدینہ کی تاریخ دوہرانے کا وقت ہے ان خیالات کا اظہار سابق صدر ایوان صنعت و تجارت ممبر سارک چمبر آف کامرس صدر پاکستان ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن ضلع اٹک طارق محمود نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وباء ایک امتحان اور آزمائش ہے اللہ پاک اپنے حبیب ﷺ کے صدقے سے ہمارے گناہ معاف فرمائے اور اس وباء سے ہ میں نجات دلائے یہ استغفار اور معافی مانگنے کا وقت ہے لاک ڈاون کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے اس سلسلہ میں تاجر اور معاشرے کے مخیر حضرات اپنا کردار ادا کریں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی کرونا وباء کے خاتمہ و ممکنہ پھیلاو کو روکنے کیلئے اقدامات خراج تحسین کے مستحق ہیں ینگ ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل سٹاف قوم کے حقیقی ہیرو ہیں جو اس جنگ میں فرنٹ لائن پر سپاہی کا کردار ادا کر رہے ہیں ساری قوم ان کیلئے دعاگو ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ لاک ڈاون پر مکمل عمل کر کے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کرونا وائرس کے خلاف مطلوبہ نتاءج حاصل کر کے اس سے بچا جا سکے کسی قسم کی افوہوں پر کان نہ دھریں اور نہ ہی انہیں آگے پھیلائیں صرف سرکاری ذراءع سے آنے والی اطلاعات کو حتمی سمجھا جائے ۔
