Thu
16
Apr
2026

، اعجاز حسین ولد نیاز حسین ساکن محلہ مسجد باغباناں والی پنڈی گھیب نے پولیس چوکی پنڈی گھیب میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ وہ نیو نوابزادہ مارکیٹ کمیٹی چوک پنڈی گھیب کے مقام پر ہول سیل کی دکان چلاتا ہے 24 اور 25 مارچ کی درمیانی شب چوروں نے
اس کی دکان کے تالے توڑے 25 مارچ کی صبح جب دکان پر گیا تالے دکان کے باہر ٹوٹے ہوئے پائے اور شٹر بند ملا جس پر دکان کی پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ چوروں نے دکان کے اندر سے نقد رقم 3 لاکھ 45 ہزار روپے نکال لیے ہیں ۔
اس واقعہ سے قبل نیو نوابزادہ مارکیٹ کے چوکیدار نے چند روز قبل مجھے دھمکی دی تھی کہ اگر چوکیداری کے پیسے نہ دیئے تو کسی بھی وقت تمہاری چوری ہو سکتی ہے جس پر مجھے قوی شبہ ہے کہ چوکیداری کے پیسے نہ دینے کے رنج میں چوکیدار نے میری دکان پر چوری کی واردات ڈالی ہے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
