کورونا وائرس کی خاتون مریضہ کا جواں سالہ بیٹا بھی مشتبہ مریضوں میں شامل، ہسپتال منتقل

کورونا وائرس کی خاتون مریضہ کا جواں سالہ بیٹا بھی مشتبہ مریضوں میں شامل، ہسپتال منتقل

پنڈی گھیب( ڈیلی اٹک نیوز) غریبوال میں کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کا22 سالہ نوجوان بیٹا بھی مشتبہ مریضوں میںشامل، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب منتقل،ٹیسٹ رپورٹ اسلام آباد بھجوا دی گئی

تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی تحصیل پنڈی گھیب کے گائوں غریبوال سے تھا جو ایک خاتون تھیں جو عمرہ کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے واپس آئی تھیں جن کی رپورٹ مثبت آنے پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا تھا اور غریبوال میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی تھی، اسی خاتون کے جواں سال بیٹے کو بھی آج زکام کی شکایت ہوئی جس پر انتظامیہ فوری طور پر حرکت میں آئی اور اسے پنڈی گھیب تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ ٹیسٹ کیلئے رپورٹ اسلام آباد بھیج دی گئی

 

 جس کا رزلٹ آنے کے بعد ہی تصدیق ہو سکے گی کہ خاتون کے بیٹے کو بھی کورونا وائرس ہے یا نہیں، جب کہ خاتون کے شوہر کو بھی ہسپتال میں حفظ ماتقدم کے طور پر رکھا گیا ہے۔نوجوان اٹک نیوز کا قارئین بھی تھا جس نے خود اٹک نیوز سے بھی رابطہ کر کے تصدیق کی کہ اسے علامات ظاہر ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےاور ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے۔