اٹک میں کورونا کے مشتبہ19 کیسز آئے،12 کلیئر قرار، شہزاد نیاز کھوکھر

اٹک میں کورونا کے مشتبہ19 کیسز آئے،12 کلیئر قرار، شہزاد نیاز کھوکھر

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) ضلع اٹک میں کورونا وائرس کی صورتحال تاحال بہتر ہے، ضلع بھر میں19 کیسز مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اٹک شہزاد نیاز کھوکھر

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن شہزاد نیاز کھوکھر نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع اٹک میں ابھی تک کورونا وائرس پھیلنے کی صورتحال بہتر ہے۔ ضلع بھر میں کل19 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے12 مریضوں کے ٹیسٹ کی رپورٹ آ چکی ہے جو نیگیٹیو(منفی) ہے، جبکہ 6 مشتبہ مریضوں کی رپورٹ ابھی آنی ہے جبکہ صرف ایک کیس پوزیٹو رپورٹ ہوا ہے جو ایک خاتون ہے جن کا تعلق تحصیل پنڈی گھیب غریبوال سے ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام غیر ضروری باہر نہ نکلیں اور احتیاط کریں۔

 

کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے لیکن اس کے لیے سب سے بڑھ کر احتیاط ضروری ہے۔ انتظامیہ کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کریں اورقانون کی پاسداری کریں۔
اٹک کرونا الرٹ
اٹک میں کل کرونا کے کیس رپورٹ ہوئے= 19
کنفرم کیس=1 غریبوال 
نیگیٹو کیس =12
جنکی رپورٹس نہیں آئیں =6