کورونا وائرس ، ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنا ن قمرکا ضلع بھر میں اقدامات و انتظامات کا جائزہ

کورونا وائرس ، ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنا ن قمرکا ضلع بھر میں اقدامات و انتظامات کا جائزہ

اٹک(صدیق فخر سے / ڈیلی اٹک نیوز) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمرکسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئےدن رات کوشاں، بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں، لوگوں کو ہدایات جاری

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے لاک ڈاؤن کی صورتحال چیک کرنے کے لیے مین بازار اٹک کا دورہ کیا۔لوگوں کو ہدایات جاری کی کہ گھروں میں رہیں اور بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اشیاء خوردونوش کی فراہمی بلا تعطل جاری رہی گی جب کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک کا دورہ
ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک میں کورونا وائرس کے سلسلے میں قائم کنٹرول روم اور وارڈز کا دورا کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسد اسماعیل،ایم ایس ڈاکٹر خالد محمود اورانچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈی سی اٹک کو گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک میں کورونا وائرس کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ڈی سی اٹک نے اس موقع پر موجودہ حالات میں محکمہ صحت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اور ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

ڈپٹی کمشنر اٹک کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی آفس اٹک کا دورہ
دوسری طرف ڈپٹی کمشنر اٹک نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی آفس اٹک کا دورہ کیا، آفس میں قائم  ڈسٹر کٹ کنٹرول روم کرونا  کا معائنہ کیا اور دوسری سہولیات کا جائزہ لیا اس دوران ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 کورونا وائرس کے سلسلے میں موجودہ حالات میں علماء کا کردار بہت اہم ہے،ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر 
ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سلسلے میں موجودہ حالات میں علماء کا کردار بہت اہم ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس کے سبزہ زار میں مختلف مساجد کے آئمہ حضرات کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا مساجد کی منبر و محراب سے عوام کو یہ پیغام جانا چاہیے کہ موجودہ حالات میں عوام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور نماز گھر پر ادا کریں۔اس کے علاوہ علماء و آئمہ حضرات عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظی تدابیر کے بارے میں آگاہ کریں اور ان تدابیر پر عمل۷۷ درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کریں۔