اٹک میں کورونا کے 20 مشتبہ کیسز رپورٹ،17 کی رپورٹ منفی،1 مثبت رہا 

اٹک میں کورونا کے 20 مشتبہ کیسز رپورٹ،17 کی رپورٹ منفی،1 مثبت رہا 

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز)انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کو رونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا ہے کہ اب تک ضلع اٹک میں کورونا وائرس کے مشتبہ 20 کیسزز رپورٹ ہوئے ہیں

۔جن کو گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک لایا گیا۔ان 20کیسزز میں سے ایک کیس کی مثبت رپورٹ آئی۔ جبکہ بقیہ 19کیسز میں سے 17افراد کی کورونا وائرس سے متعلق منفی رپورٹ آئی۔ 02افراد کی رپورٹ کا انتظار ہے۔
ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ جن افراد کی کورونا وائرس ٹیسٹ کی منفی رپورٹ آئی ہے ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا جارہاہے۔

 

اس کے علاوہ  وہ 24  ا فراد جو قرنطینہ مرکز میں ہیں ان کو اتوار کے روز اپنے گھروں کو بھیجا جارہا ہے

 

اور ان افراد میں بھی کورونا وائرس کی علاما ت ظاہر نہیں ہوئیں۔