پاکستان، کورونا وائرس سے17 افراد جاں بحق،1600 متاثر مریض

پاکستان، کورونا وائرس سے17 افراد جاں بحق،1600 متاثر مریض

پاکستان میں ایک ہی روز میں کورونا سے 5 افراد جاں بحق، ملک بھر میں ہلاکتیں 17 ہوگئیں

اسلام آباد(ڈیلی اٹک نیوز) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مہلک وائرس کی تباہ کاریاں جاری، کورونا وائرس سے ایک ہی روز میں5 افراد جاں بحق جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی کل تعداد 17 ہو گئی۔
گزشتہ روز کورونا وائرس سے سندھ میں 2، پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں ایک ایک ہلاکت ہوئی جبکہ ملک میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1600 ہوگئی

صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں کورونا وائرس سے 68 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی جس کے بعد صوبہ پنجاب میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 تک جاپہنچی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب سے آنے والی 68 سالہ خاتون رحیم یارخان میں زیر علاج تھی جہاں آج وہ انتقال کرگئیں۔

 

 

صوبہ سندھ میں بھی آج مہلک وائرس سے 2 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں بھی ایک شخص جاں بحق ہوا اور یہ صوبے میں 5 ویں موت ہے۔اس کے علاوہ آج ایک ہلاکت گلگت بلستان میں بھی ہوئی جہاں محکمہ صحت کا ملازم مہلک وائرس کا شکار بن گیا اور یہ گلگت میں مہلک وائرس سے دوسری موت ہے۔اس وقت 
صوبہ پنجاب میں متاثرہ مریضوں کی تعداد593ہے۔
صوبہ سندھ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد502ہے۔
صوبہ خیبر پختونخوامیں متاثرہ مریضوں کی تعداد192ہے۔
صوبہ بلوچستانمیں متاثرہ مریضوں کی تعداد141ہے۔
گلگت بلتستان میں متاثرہ مریضوں کی تعداد123ہے۔
اسلام آباد میں متاثرہ مریضوں کی تعداد43ہے۔
آزاد کشمیر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد06 ہے۔