ڈپٹی کمشنر اٹک کا فتح جنگ کا دورہ، لاک ڈائون کی صورتحال چیک کی

ڈپٹی کمشنر اٹک کا فتح جنگ کا دورہ، لاک ڈائون کی صورتحال چیک کی

فتح جنگ( ڈیلی اٹک نیوز) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کورونا وائرس کے سلسلہ میں لاک ڈائون کی صورتحال کو چیک کرنے کیلئے فتح جنگ کا دورہ کیا 

ان کے ہمراہ اے سی فتح جنگ محسن اقبال ، ایس ایچ او چوہدری عابد منیر ، پولیس افسران اور بلدیہ فتح جنگ کے افسران و اہلکاران بھی موجود تھے ۔

انہوں نے فتح جنگ شہر کا دورہ کرنے کے بعد قطبال کا بھی دورہ کیا اور دوسرے اضلاع سے اٹک میں داخل ہونے والی گاڑیوں کو چیک کیا 

 

وہاں ایس ایچ او تھانہ نیو ایئر پورٹ ثاقب عباسی بھی پولیس عملہ کے ہمراہ موجود تھے ۔