الخدمت فائونڈیشن ملک بھر میں مستحق افراد کی مدد کر رہی ہے، سردار امجد علی

جنڈ( ڈیلی اٹک نیوز) امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک سردار امجد علی خان کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام اس خطر ناک کرونا وائر س سے بچائو کیلئے سخت حفاظتی تدابیر اختیار کریں
اور اس ضمن میں لاپر وائی کا مظاہر ہ نہ کریں حکومتی ہدایات کی سختی سے پابندی کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاءونڈیشن اٹک کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کی آمد پر صدرا لخدمت فاؤنڈیشن ضلع اٹک ندیم انجم عباسی نے انہیں الخدمت فاءونڈیشن کی جانب سے مستحقین کیلئے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 20 کلو آٹا ، 2 کلو گھی ، 2 کلو چینی ، 2کلوچاول ، 1 پاو پتی ، 1کلو دال ماش ، 1کلو دال چنا ، 1کلو دال مونگ ، 1کلو لوبیا ، 1کلو چنے پورے ضلع میں یہ
راشن مستحق افراد میں تقسیم کیا جا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ الخدمت فائونڈیشن نے 21 لاکھ 82 ہزار 800 روپے کی خطیر رقم سے 10 ہزار 565 افراد میں جو اشیاء تقسیم کی ہیں ان میں 750 ماسک و سینیٹائزر 17 مساجد میں صابن ، 2555 لوگوں کیلئے فوڈ پیکج ، 452 افراد میں نقد مالی امداد ، 31 مساجد میں صفائی اور سپرے بھی کیے گئے ہیں شہریوں نے الخدمت فائونڈیشن اٹک کی خدمات کو سراہا ہے ۔
