پنڈی گھیب کے 61 اسیران کی ضمانت لاہور ہائیکورٹ سے منظور

پنڈی گھیب ( ڈیلی اٹک نیوز) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے تھانہ پنڈی گھیب میں درج مقدمہ میں گرفتار 61 اسیران کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کر دیئے
، ان اسیران میں سے ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں 26 ، سینٹرل اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 24 اور ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں 11 اسیران تھے امیر راولپنڈی ڈویژن میجر محمد یعقوب محمدی سیفی ، ناظم اعلیٰ خلیفہ احمد علی سیفی ، رابطہ سیکرٹری برائے انتظامیہ ملک ظاہر علی اعوان، ناظم نشر و اشاعت راجہ دانش بختیار دھنیال و تمام ڈویژنل عہدیداران کی جانب سے 61 اسیران ناموس رسالت ڈسٹرکٹ اٹک کی رہائی پر مبارکباد پیش کی ہے اس موقع پر ڈویژنل امیر راولپنڈی نے ناظم انتظامیہ ملک ظاہر علی اعوان اور ان کی ٹیم میں شامل افراد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ ختم نبوت و ناموس رسالت کی بات کرنے والوں پر ہر دور میں ظلم و ستم کیے گئے تاہم تاریخ گواہ ہے کہ فتح ہمیشہ حق کی ہوئی ہزاروں سال قید کی سزا سننے کے بعد بھی عاشقوں کے حوصلے بلند رہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ حق و اہل حق کے ساتھ کھڑے ہو کر یہ ثابت کیا کہ سب کچھ ممکن ہے مگر حضور کی ناموس رسالت و ختم پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اس موقع پر انہوں نے ایک بار پھر تمام اسیران ناموس رسالت کی رہائی پر انہیں مبارک باد پیش کی اور اظہار تشکر کیا رہا ہونے والے تمام اسیران کا تعلق تحصیل پنڈی گھیب سے ہے ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے رہا ہونے والے 26 اسیران میں نور محمد ولد سلطان محمد ، محمد خلیل ولد غلام محمد ، انصر محمود ولد عطاء محمد ، محمد شعیب ولد غلام حسن ، عابد محمود ولد غلام حسین ، محمد عقیل ولد غلام مصطفی ، محمد ثاقب ولد منظور احمد ، محمد ابرار حسین ولد افتخار احمد ، حافظ محمد حسین ولد شیر خان ، حیات محمد ولد گل محمد ، محمد اویس ولد غلام مصطفی ، محمد توقیر ولد محمد عارف ، اللہ یار خان ولد حیات محمد ، زاہد محمود ولد حافظ خضر حسین سکنائے نکہ ،کلاں پنڈی گھیب ، عابد محمود ولد محمد اسلم ، ڈھوک کیرا داخلی چکی ، نور محمد ولد غلام محمد محلہ حاجی غلام محمد پنڈی گھیب ، اصغر علی ولد شیر علی خان ، محمد شہزاد ولد میاں احمد سکنائے پڑی پنڈی گھیب ، شکیل احمد ولد خلیل احمد ، شیر خان ، قاری مشتاق احمد پسران بدر الدین ، امتیاز حسین ولد منور حسین ساکنائے توت پنڈی گھیب ، جاوید اقبال ولد عبدالرحمان ساکن ڈھوک اعوان داخلی نوشہرہ پنڈی گھیب ، محمد سعید ولد عبدالغفور ساکن ڈھوک عنایت داخلی توت پنڈی گھیب
، غلام محمد ولد نور محمد ، عزیز احمد ولد غلام احمد ساکن دھولر تلہ گنگ ، سینٹرل جیل اڈیالہ سے رہا ہونے والے 24 اسیران میں محمد علی ولد امیر حسین ، آصف محمود ولد حافظ خضر حسین ، لعل خان ، نور محمد پسران گل محمد ، محمد آصف ولد فتح محمد ، غلام رسول ، محمد نیاز پسران نور احمد ، محمد ارسلان ولد محمد یوسف ، محمد آصف ولد منظور احمد ، محمد عمران ولد محمد نواز ، امیر حسین ولد لعل خان ، منظور حسین ولد خان بہادر ، محمد عمر فاروق ولد محمد اسلم ، محمد یوسف ولد فتح محمد ، محمد عابد ولد نور محمد ، ریاست علی ولد میاں محمد سکنائے نکہ کلاں پنڈی گھیب ، منظور احمد ولد حیات احمد سکنہ نلہڈ پنڈی گھیب ، اشفاق عرف اشتیاق ولد محمد حسین ، ظفر اقبال عرف بیلی ولد خان محمد ، محمد ریاض ولد غلام یاسین سکنائے توت پنڈی گھیب ، محمد عباس ولد نواب خان ساکن دھولر تلہ گنگ ، نصیر احمد ولد عبدالقادر ساکن ڈھوک سیلو فتح جنگ ، محمد یوسف ولد شیر خان ساکن کھوڑ ، سلطان محمد ولد گل محمد ساکن کھڑپہ پنڈی گھیب ، ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے رہا ہونے والے 11 اسیران میں ظفر علی ولد میاں محمد ، تنویر حسین ولد وارث خان ، محمد طفیل ولد منظور احمد ، امیر محمد خان ولد شیر خان ، غلام محمد ولد وارث خان سکنائے نکہ کلاں پنڈی گھیب ، فیصل ندیم ولد حسن دین ، ساجد علی ولد شیر علی سکنائے توت پنڈی گھیب ، محمد زبیر ولد میاں محمد ، ممریز خان ولد سخی رمضان سکنائے ڈھوک اعوان داخلی نوشہرہ پنڈی گھیب ، نوید احمد ولد غلام محمد ساکن دھولر تلہ گنگ ، عدنان عباس ولد عبدالخالق ساکن محلہ حاجی گلاب پنڈی گھیب شامل ہیں ۔
