اٹک، معمولی تلخ کلامی پر چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑا بھائی قتل

اٹک، معمولی تلخ کلامی پر چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑا بھائی قتل

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) معمولی تلخ کلامی پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا 

خان چوک ماڑی گاؤں کے قریب گھر میں دوبھائیوں میں معمولی سی بات پر جھگڑا ہوا تلخ کلامی بڑھنے پر چھوٹے بھائی نے طیش میں 
آ کر بڑے بھائی پر 4 فائر کیے جو اسے سینے اور گردن پر لگے ۔
جس کے نتیجے میں 45 سالہ امجد ولد نور الہی موقع پر جاں بحق ہو گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی ۔

 

پولیس کی موجودگی میں لاش کو سول ہسپتال اٹک منتقل کر دیاچھوٹا بھائی محمد علی موقع سے فرار ہو گیا۔