اٹک میں1700 افراد کو فی کس 9 ہزار دینے کا اعلان

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) لوکل زکوٰۃ کمیٹیوں کی تصدیق کے بعد ضلع بھر میں 1700 سے زائد محنت مزدوری کرنے والے غریب بے روزگاروں کو 9 ہزار فی کس جاری کریں گے ۔
مقامی زکوٰۃکمیٹیوں میں فہرستوں کی تیاری کاکا م آخری مراحل میں ہے ان خیالات کا اظہار چیئر مین ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی اٹک ملک شیر علی اعوان اور ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر امجد ستار نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، وزیر زکوٰۃ شوکت لالیکا اور سیکرٹری زکوٰۃ عالمگیر احمد کی خصوصی ہدایت پر کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے سبب محنت مزدوری کر کے بچوں کا پیٹ پالنے والے بے روزگاروں کو ضلع بھر کی مقامی زکوٰۃ کمیٹیوں کی تصدیق کے بعد 2 ماہ کیلئے 4500 روپے ماہانہ ایزی پیسہ
کے ذریعے دئیے جائیں گے کرونا وائرس جیسی وباء کے خطرے کے باوجود محکمہ زکوٰۃ کا فیلڈ سٹاف مستحقین کی فہرستیں مرتب کر رہا ہے فہرستوں کی تکمیل ٗکے بعد بہت جلدامدادی رقم جاری کر دی جائے گی ملک شیر علی اعوان نے مقامی زکوٰۃ کمیٹیوں کے چیئر مین حضرات کو ہدایت کی کہ مستحقین کا چناؤ کرتے وقت غریب سے غریب تر کی پالیسی پر عمل کیا جائے کیونکہ ہم نے دنیا کیساتھ ساتھ آخرت میں اللہ کو بھی جواب دیناہے ۔
