کورونا وائرس، مزید7 افراد جاں بحق،مریضوں کی تعداد2441 ہو گئی

کورونا وائرس، مزید7 افراد جاں بحق،مریضوں کی تعداد2441 ہو گئی

کورونا سے مزید 7 اموات، پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 35 اور مجموعی کیسز 2441 ہوگئے،پاکستان میں آج کورونا وائرس کے 179 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ مجموعی طور پر 7 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں

پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے آج مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2401 تک جا پہنچی ہے۔پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں سے پنجاب میں 11، سندھ 11، خیبرپختونخوا 9، گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

 

پاکستان میں آج کورونا وائرس کے نئے کیسز اور ہلاکتوں کی تفصیل
پاکستان میں آج بروز جمعرات کورونا وائرس کے اب تک 179 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 7 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن  میں سے خیبرپختونخوا میں 3 ، سندھ میں 2،  پنجاب اور گلگت  بلتستان میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔آج اب تک پنجاب میں 75 کیسز ایک ہلاکت، سندھ میں 34 کیسز 2 ہلاکت، خیبرپختونخوا 58 کیسز  2 ہلاکت، گلگت 3 کیسز ایک 

 

ہلاکت، بلوچستان 5 اور اسلام آباد میں مزید 4 کیسز سامنے آئے ہیں۔