موٹروے پولیس نے گمشدہ بچہ والدین سے ملا دیا

موٹروے پولیس نے گمشدہ بچہ والدین سے ملا دیا

جنڈ(ڈیلی اٹک نیوز) موٹروے پولیس نے گمشدہ بچے کو والدین سے ملا دیا 

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قریب موٹروے پر موٹروے پولیس افسران کو دوران پٹرولنگ ایک بچہ سیف اللہ جس کی عمر چار سے پانچ سال تھی روڈ کنارے روتا ہوا پریشان حالت میں ملا 

بچے نے اپنے والد کا نام محمد اقبال بتایا تاہم بچہ گھر کا پتہ صحیح طور پر نہ بتا سکا اس صورت حال کے پیش نظر بچے کو موٹروے پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے کر اس کے گھر کی تلاش شروع کر دی

بلا آخر بچے کا گھر کا تلاش کر لیا جو کہ محلہ مصطفی ٹائون لاہور کا رہائشی ہے موٹروے پولیس نے قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے بچے کو اس کے والدین کے حوالہ کر دیا

 

 گیا جس پر بچے کے والدین نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔