پولیس کورونا اقدامات میں مصروف، عوام پتنگیں اڑانے لگی

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ) اٹک شہر میں پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ، آسمان پر پتنگوں کی بہار لگی نظر آئ
تفصیلات کے مطابق پولیس کورونا اقدامات میں مصروف جبکہ اٹک شہر کے مختلف علاقوں اٹک کینٹ ، کینٹ صدر ، کربلا محلہ ، بلاک ;75; ، محمد نگر ، اعوان آباد اور دیگر علاقوں میں پتنگ باز اپنے مشاغل پتنگ بازی میں مصروف عمل نظر آئے آسمان پر اتنی پتنگیں اور گڈے اڑ رہے تھے کہ ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے اٹک شہر میں ’’ بسنت ‘‘ آ گئی ہے شہری سمجھے کہ شاید حکمران نے بسنت کیلئے اجازت دے دی ہے پتنگ بازوں نے حکومت کی جانب سے ’’ بسنت ‘‘ پر لگائی جانے والی پابندیاں توڑ کر اپنے مشاغل میں مصروف ہیں گلیوں ، مین روڈ اور سڑکوں پر نوجوان خاص کر معصوم بچے کٹنے والی پتنگ کے پیچھے ایسے بھاگتے ہیں کہ وہ سامنے آنے والی گاڑی ، موٹر سائیکل وغیرہ بھی نہیں دیکھتے جو بڑے حادثہ کا باعث بن سکتے ہیں جس سے جان بھی جانے کے قوی خطرات لا حق ہیں۔
ضلعی انتظامیہ اٹک اس پتنگ بازی کو سختی سے روکنے میں فوری نوٹس لیں ۔
