Sun
26
Apr
2026

یہ بات اٹک پولیس کے ترجمان نے پریس ریلیز کے ذریعے بتائی انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ پولیس نے ڈکیتی قتل سمیت مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث 3 ایسے ڈکیت گینگ گرفتار کئے جو بیک وقت صوبہ پنجاب اور کے پی کے میں ڈکیتی کی سنگین وارداتیں کرتے تھے،پولیس نے3بین الصوبائی ڈکیت گینگوں کے 11 ملزمان گرفتار کئے جن سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینا جانے والا2کروڑ8لاکھ54ہزار 150روپے مالیت کا سامان بر آمد کیا
پولیس نے قمار بازی کے خلاف خصوصی آپریشن کے دوران قماربازی کے متعدد اڈوں پر چھاپے مار کر داؤ پر لگی13لاکھ93ہزار 510روپے کی بڑی رقم بر آمد کی پولیس نے کے پی کے سے پنجاب منشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے مختلف منشیات فرشوں
سے 4 من چرس،7کلو افیون سمیت شراب اور ہیروئن بھی بر آمد کی 20 خطرناک اشتہاری ملزمان اور21عدالتی مفرور گرفتار کئے ۔
