Sun
19
Apr
2026

کرونا وائرس کے سبب مستحق افراد کو رمضان المبارک میں جاری ہونے والی قسط 3 اپریل سے جاری کر دی گئی ہے اس سلسلہ میں ضلع اٹک کے 2943 مستحق خاندانوں کو 9 ہزار جبکہ 122 نابینا افراد کو 12 ہزار روپے بطور گزارا الاؤنس فراہم کیے جائیں گے اس رقم کی تقسیم کیلئے متعلقہ افراد تک پیغامات پہنچا دیئے گئے ہیں اور تقسیم کار کمپنیاں بغیر کٹوتی کے یہ رقم تقسیم کرنے کی ذمہ دار ہوں گی۔
کرونا وائرس سے لاک ڈاؤن پر معاشی سرگرمیاں محدود ہو چکی ہیں تاہم وزیر اعظم ریلیف پیکج، وزیر اعلیٰ پنجاب کورونا ریلیف فنڈ اور زکوۃ و عشر کمیٹیوں کے ذریعے
فراہم کی جانے والی مالی امداد سے عوام کی مشکلات میں کافی حد تک کمی آئے گی ۔
