مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ امدادی سرگرمیوں میں دن رات کوشاں ہے ،شیخ آفتاب احمد

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ اٹک لوگوں کی عزت نفس مجروع کیے بغیر ان کو ضرویات زندگی کی اشیاء رات کی تاریکی میں بغیر کسی تشہیر اور فوٹو سیشن کے ان کی دہلیز تک پہنچانے کے سلسلہ میں کوشاں ہے
اور یہ بہت منظم طریقہ سے غریب عوام کی امداد کا کام کر رہے ہیں ان کی زیر نگرانی ان کے حلقہ انتخاب این اے 55 کی تحصیل حسن ابدال ، حضرو اور اٹک میں بھی اسی طرح کام کیا جا رہا ہے اور باقی تحصیلوں جنڈ ، پنڈی گھیب اور فتح جنگ میں بھی وہ مکمل رابطہ میں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) اٹک میں جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ پنجاب سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سرفراز افضل کے دورہ اٹک موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق امیدوار پنجاب اسمبلی شیخ سلمان سرور ، سابق چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ رحمت خان ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات شیخ عواد صفدر ، سٹی صدر وقار احمد ، جنرل سیکرٹری عماد فیض ، سابق وائس چیئرمین یونین کونسل زمان شاہ ، کاکا بیگ ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سرپر ست اعلیٰ حاجی محمد فیضیاب خان ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، ڈویژنل نائب صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی سعید آفریدی بھی موجود تھے۔
شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ چوہدری سرفراز افضل نے اٹک کا دورہ کر کے کرونا وائرس کے سلسلہ میں مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا ہے انہوں نے مرکزی صدر یوتھ ونگ کیپٹن محمد صفدر کی قیادت میں جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ پنجاب کی حیثیت سے پنجاب کے 36 اضلاع میں مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ کو بہت متحرک کر دیا ہے آج اس مشکل اور آڑے وقت میں سیاسی ، سماجی ، مذہبی تنظیموں کے علاوہ مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ غریب عوام کیلئے امدادی سرگرمیوں میں دن رات کوشاں ہے بحیثیت قوم مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب کی یکساں ذمہ داری ہے کہ وہ غریب ، نادار ، بے کس ، یتیم ، بیواءوں کی ہر طرح سے مدد کریں کیونکہ اسلام کا بھی یہی حکم ہے اور حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات بھی اس کا حکم دیتی ہیں ہم جو بھی ہو سکے جانی ، مالی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے ضلعی صدر رحمت خان کو نامزد کرنے پر چوہدری سرفراز افضل کا شکریہ ادا کیا کہ ان کا انتخاب بہترین ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے بعد معاشرتی طور پر جو بڑا مسئلہ پیدا ہو گا وہ مالی وسائل کم ہوتے جا رہے ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ کرونا وائرس سے اور اس کے بعد پیدا ہونے والے مالی بدحالی کے نقصانات سے بھی چھٹکارا ملے ۔
