کے پی کے سے پنجاب پتنگیں سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،4ملزمان گرفتار

کے پی کے سے پنجاب پتنگیں سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،4ملزمان گرفتار

اٹک، حسن ابدال(ڈیلی اٹک نیوز) کے پی کے سے پنجاب پتنگیں سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، بھاری تعداد میں پتنگیں ، چرخیاں اور ڈوریں برآمد ، 4 ملزمان گرفتار ، مقدمات درج 

تفصیلات کے مطابق تھانہ اٹک خورد پولیس نے ظفران بشارت ولد محمد بشارت اعوان ساکن صدر بازار اٹک کینٹ سے 950 پتنگیں ، 30 چرخیاں ، 30 ڈوریں ، جنید انور ولد انور خان نزد مسجد زیب دارالسلام کالونی اٹک سے 350 پتنگیں ، 15 ڈوریں ، بلال پرویز ولد پرویز احمد کٹھڑ ساکن بوڑا اٹک سے 430 پتنگیں اور 28 ڈوریں ، تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے علی اکبر طاہر ولد طاہر جمیل سواتی سکنہ حسن ابدال سے 20 پتنگیں اور 3 دھاتی ڈوریں برآمد

 

 کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں ۔