کورونا سے مزید 2 ہلاکتیں، تعداد 63 ہوگئی، مجموعی کیسز 4339 تک جا پہنچے

آج ملک بھر سے اب تک کورونا کے 132 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 2 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں۔
ملک میں آج کورونا سے مزید 2 ہلاکتیں، تعداد 63 ہوگئی، مجموعی کیسز 4339 تک جا پہنچے
آج ملک بھر سے اب تک کورونا کے 132 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 2 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں۔
پاکستان میں آج کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4339 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 63 ہلاکتوں میں سے سندھ اور خیبرپختونخوا میں 20،20 ، پنجاب 17 ، گلگت بلتستان 3 ، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
آج کورونا کے کیسز کی صورتحال
آج بروز جمعرات ملک میں اب تک کورونا وائرس کے مزید 132کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 2 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جو خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوئی ہیں۔
آج اب تک پنجاب میں 80کیسز، خیبرپختونخوا 33 کیسز اور 2 ہلاکتیں جب کہ اسلام آباد میں 19 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
