پاکستان میں کورونا سے ہلاکتیں 68 ہوگئیں، 4688 افراد متاثر

پاکستان میں کورونا سے ہلاکتیں 68 ہوگئیں، 4688 افراد متاثر

پاکستان میں آج کورونا وائرس کے 202 کیسز سامنے آچکے ہیں جب کہ 3 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 68 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4699 تک پہنچ گئی ہے۔ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 68 ہلاکتوں میں سے خیبرپختونخوا اور سندھ میں 22،22 جب کہ پنجاب میں 18 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 3 ، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

آج کورونا کے کیسز کی صورتحال
آج بروز جمعہ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے مزید 202 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں  اور 3 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جو خیبرپختونخوا اور سندھ سے رپورٹ ہوئیں۔آج اب تک سندھ میں 86 کیسز ایک ہلاکت، پنجاب میں 55 کیسز، خیبرپختونخوا میں 60 کیسز 2 ہلاکتیں اور بلوچستان میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔