ضلع اٹک میں3364 افراد میں3 کروڑ95 لاکھ 76 ہزار روپے تقسیم

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت ضلع اٹک میں رقوم کی تقسیم جاری ہے ۔
اس سلسلے میں ضلع بھر میں 12 سنٹرز قائم کیے گئے ہیں 3 روز میں ضلع اٹک کے 3364 افراد میں احساس امداد پروگرام کے تحت 3 کروڑ 95 لاکھ 76 ہزار روپے تقسیم کیے گئے ہیں لوگوں میں فی کس 12 ہزار روپے تقسیم کیے گئے اور تقسیم کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا ڈی سی اٹک نے کہا ان تمام مقامات پر مناسب بیٹھنے کی جگہ ، پینے کا پانی ، ہینڈ سینیٹائزر ، رقوم سے مستفید ہونے والے افراد کو لانے اور لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ ، واش رومز ، سکیورٹی اور دیگر سہولیات بھی موجود ہیں ، انچارج احساس پروگرام و ضلعی فوکل پرسن محترمہ تہمینہ گلزار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل اٹک میں پہلے سے رجسٹرڈ 2 ہزار سے زائد مستحقین کے علاوہ نئے رجسٹرڈ ہونے والے مستحقین کو بھی اس اسکیم سے فی کس خاندان 12 ہزار روپے ادائیگی کی جائے گی پہلے تعداد 2500 سے زائد تھی جن میں سے 409 افراد کو بلاک کر دیا گیا اور ان کی تعداد اب 2 ہزار کے قریب ہے پورٹل پر درج ہونے والوں کا ڈیٹا ابھی موصول نہیں ہوا اور تیسرے مرحلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بنائی جانے والی لسٹ کے تحت بھی لوگ شامل کیے جائیں گے صوبائی اسمبلی کے ہر حلقہ سے 6 ہزار افراد کو رجسٹرڈ کیا جائے گا احساس پروگرام کے تحت تحصیل اٹک کے مستحقین میں
فی کس خاندان 12 ہزار روپے کی ادائیگی شروع کر دی گئی سیکورٹی کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تمام کیش کاءونٹر کیمپس میں 2 اے ایس آئی ;47; سب انسپکٹر ، 2 ہیڈکانسٹیبل ، 16 کانسٹیبل ، 3 لیڈی کانسٹیبل ، ایک ایلیٹ سیکشن ، ایک پاک آرمی سیکشن ، ایک پنجاب رینجرز سیکشن اپنے فراءض ماسک ، ہاتھوں پر دستانے اور سینیٹائزر استعمال کر کے سر انجام دے رہے ہیں ۔
