Wed
22
Apr
2026

حکومتی احکامات پر عملدرآمد کے سلسلہ میں اٹک کے گنجان آباد سول بازار ، اتوار بازار اور دیگر علاقوں سے وہاں موجود سبزی فروٹ ریڑھی بانوں کو ان کیلئے علیحدہ بنائے گئے پاشا پیٹرولیم کے عقب میں سبزی فروٹ بازار میں منتقل کرنے کے سلسلہ میں انہیں پہلے اعلانات کر کے وہاں جانے کا کہا گیا اور جنہوں نے انکار کیا ان کی ریڑھیاں زبردستی وہاں منتقل کی گئیں تاکہ سول بازار اٹک میں کرونا وائرس کے سلسلہ میں رش کو بڑھنے سے روکا جا سکے انہوں نے ان تجارتی مراکز میں تجاوزات کے خلاف بھی ایکشن لیا اور تجاوزات کے مرتکب افراد کا سامان ضبط کر لیا گیا اور بعدازاں انہوں نے حکومت کی جانب سے شام 5 بجے کاروباری
سرگرمیاں ختم کرنے کے احکامات پر بھی عملدرآمد کرایا ۔
