پنڈی گھیب ،دو مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ،2 شدید زخمی 

پنڈی گھیب ،دو مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ،2 شدید زخمی 

پنڈی گھیب(ڈیلی اٹک نیوز) پنڈی گھیب سڑک حادثہ کے دو مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی 

واقعات کے مطابق پنڈ یگھیب کے نواحی علاقہ ڈھوک سلیمان کے رہائشی دو نوجوان محمد عرفان اور محمد غفران موٹر سائیکل پر سوار اپنے گائوں جارہے تھے کہ ان کا موٹر سائیکل اچانک سڑک پر آنے والے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا جس سے ان کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور انہیں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا بعض ازاں شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد عرفان نامی نوجوان جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو سرے حادثہ میں محلہ مدینہ مسجد کا رہائشی نذیر احمد اپنے ساتھی مقصود افضل کے ہمراہ سوزوکی میں سوار واپس گھر آ رہے تھے کہ راول گائوں کے قریب ان کی سوزوکی سڑک پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں نذیر احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور دوسرے ساتھی کو معمولی چوٹیں آئیں حادثات میں جاں بحق

 

 ہونے والے دونوں افراد کو ان کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا جبکہ دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔