Thu
07
May
2026

پاکستان میں آج کورونا وائرس سے مزید 11 ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 107ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5984 تک پہنچ گئی۔ملک میں ہونے والی 107 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں خیبر پختونخوا میں 38، سندھ میں 35، پنجاب میں 28 ، بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔
آج بروز منگل ملک میں کورونا کے مزید 441 کیسز سامنے آئے اور 11 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئیں۔آج سندھ میں 66 کیسز 4 ہلاکتیں، پنجاب سے 289 کیسز 4 اموات، خیبر پختونخوا میں 65 کیسز اور 3 ہلاکتیں، بلوچستان سے 17 ، آزاد کشمیر سے 3 اور گلگت بلتستان سے ایک کیس رپورٹ ہوا۔
