ضلعی کوارڈینشن کمیٹی اجلاس،میجر طاہر صادق کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت 

ضلعی کوارڈینشن کمیٹی اجلاس،میجر طاہر صادق کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت 

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف حلقہ این اے 55 اٹک میجر طاہر صادق نے موجودہ حالات کے پیش نظر ضلعی کوارڈینشن کمیٹی جس کا اجلاس ڈی آفس میں وزیر مال پنجاب کرنل محمد انور کی صدارت میں منعقد ہوا 

جس میں رکن پنجاب اسمبلی ملک جمشید الطاف اور ڈی سی علی عنان قمر کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی سے میجر طاہر صادق نے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کنسٹرکشن شعبہَ کو ایک پیکج دیا گیا ہے جو اس مشکل وقت معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے اچھی حکمت عملی ہے ۔پنجاب میں ٹیکسٹائل ملز کو بھی کھولا گیا ہے تاکہ وہ اپنے بین الاقوامی آرڈرز کی تکمیل کے لئے مال تیار کر سکیں ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت محدود وقت کے لئے ہی سہی بازار اور دکانیں کھولنے کی اجازت دے اگر ٹیکسٹائل اور کنسٹرکشن انڈسٹری کھولی جا سکتی ہے تو دیہاڑی دار افراد جو کہ نائی، درزی، چھابڑی فروش، ریڑھی بان، رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز اور اس طرح کے دوسرے چھوٹے پیمانے کے کاروبار سے منسلک ہیں ایسے افراد کو کیوں اجازت نہیں دی جارہی کہ حفاظتی اقدامات کو اپناتے ہوئے اپنی روزی روٹی کما سکیں اس وقت مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ روزی روٹی کے لیے محتاج ہو گیا ہے جو دیہاڑی دار افراد جوتوں کی دکانوں ، درزیوں ، ہوٹلز، کپڑے کی دکانوں اور اس طرح کے باقی کاروباروں میں ڈیلی ویجر کی حیثیت سے ملازم ہیں ضلعی مشینری ان کے مالکان سے رابطہ کر کے ان ورکرز کا ڈیٹا لے اور احساس پروگرام میں شامل کرے کیونکہ اصل مستحق یہ لوگ بھی ہیں جنکی روزی روٹی کمانے کا سلسلہ موجودہ حالات میں ممکن نہیں اسی طرح بازار میں مناسب حفاظتی فاصلہ اختیار کراتے ہوئے ریڑھی بانوں اور چھاپڑی فروشوں کو بھی کام کرنے کی اجازت دی جائے اس بحران کا اصل شکار غریب طبقہ ہے اور انکے مسائل کا جلد سے جلد حل ہمارا نصب العین ہونا چاہیے کیمٹی سے گفتگو کے دوران اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ مساجد کو (کرونا کی روک تھام کے حوالے سے حفاظتی اقدامات مکمل کر کے) رمضان میں تروایح و عبادات کیلئے کس طرح کھولا جائے گا انتظامیہ جلد لاءحہ عمل بنائے موجودہ حالات میں اگر باقی تمام سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے 

 

سٹریٹیجی بنائی جا رہی ہے تو پھر مساجد کو کھولنے کیلئے بھی مشاورت کے بعد حکمت عملی ترتیب دی جائے بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف حلقہ این اے 55 اٹک میجرطاہرصادق کا کہنا تھا کہ انکی اس تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے حکومت سے ان لائینز پر جلد کام شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے عملی طور پر پیش رفت جلد عوام دیکھ سکیں گے ضلعی حکومت بھی بہت جلد اپنی حکمت عملی بنا کر ریڑھی بان کو بازار میں مختلف مقامات پر تجارت کی اجازت دے گی اور ان اقدامات سے غریب و دیہاڑی دار طبقہ کو کچھ ریلیف ملے گا موجودہ وبائی بحران کے نتیجہ میں غریبوں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے اگر نوٹس نہ لیا گیا تو بدترین صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اگر یہی صورتحال مزید رہی تو عوام اپنے بچوں کو بھوک سے بچانے کے لئے سڑکوں پہ نہ نکل آئیں اور اگر خدانخواستہ ایسی کوئی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے تو کرونا وائرس کتنا جان لیوا اور مہلک ثابت ہو سکتا ہے اس کا اندازہ لگانا بھی ممکن نہیں ہے ۔