Fri
24
Apr
2026

ایک روز قبل تحصیل حضرو کے گاؤں غورغشتی کے رہائشی عبدالحق کی کرونا وائرس سے ہونے والی موت کی وجہ سے ان کے اہل خانہ، رشتہ داروں اور اہل محلہ میں سے 32 افراد کا کرونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے فوت ہونے والے کی 65 سالہ بیوی کا ٹیسٹ مثبت آیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کی کرونا ٹیم فوراً ان کے گھر پہنچی اور کووڈ 19 کے پروٹوکول کے مطابق متاثرہ خاتون کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا ریسکیو اہلکاروں نے اپنی جان کی
پرواہ کیے بغیر متاثرہ خاتون کو عزت واحترام کے ساتھ وارڈ میں منتقل کیا ۔
