Sun
26
Apr
2026

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 16 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 134 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 7018 تک پہنچ گئی۔
ملک میں ہونے والی 134 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ سندھ میں 45 اور خیبرپختونخوا میں 45 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 35 ، بلوچستان میں 5 ، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔
بروز جمعرات ملک میں کورونا کے مزید 719 کیسز رپورٹ ہوئے اور 16 ہلاکتیں بھی ہوئیں۔سندھ میں 340 کیسز 4 ہلاکتیں، پنجاب 260 کیسز اور 7 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا میں 81 کیسز 3 ہلاکتیں،
بلوچستان 25 کیسز اور 2 اموات ، گلگت بلتستان 8 جبکہ اسلام آباد سے مزید 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔
