اٹک ویلفیئر کمیٹی کا ملک جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز) سوشل ویلفیئر کی تنظیم اٹک ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین اٹک ویلفیئرسوسائٹی ملک جاوید اقبال منعقد ہوا
اس موقع پر وائس چیئرمین وقارمحمود ، شعبہ خواتین کی ہیڈ سمیرا خان ، عبداللہ خان ، آن لائن شیخ ظہور احمد ، سابق کونسلر جاوید ملک ، واثق خان ، محمد عامر ، اسامہ خالق ، سینئر صحافی جباراحمدتبسم ، شبیر احمد کے علاوہ ممبران نے شرکت کی اجلاس میں تنظیم نے موجودہ لاک ڈاؤن میں اٹک کے مزدور پیشہ اور سفید پوش افراد کی مدد جاری رکھنے کا عزم کیا اور کہا کہ لاک ڈاؤن طویل ہوا تو تنظیم عام آدمی کا کاروبار بند ہونے کی صورت میں ان کی امداد جاری رکھیں گے چاہے وہ جس بھی شعبہَ سے ہوں تنظیم کے عہدیداران نے کہا کہ ہ میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں فون کالز راشن اور امداد وصول کرنے کیلئے آرہی ہیں لوگ سخت پریشان ہیں تاہم رمضان کی آمد آمد ہے چیئرمین اٹک ویلفیئر کمیٹی ملک جاوید اقبال نے کہاکہ اس سے قبل ہماری تنظیم 4500 سے زائد مستحقین کو راشن دے چکے ہیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے اور جس حد تک ممکن ہوا لوگوں کو راشن کی صورت میں امداد مہیا کریں گے
اور عوام الناس کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہمارا ساتھ دے رہے ہیں ساتھ ہی ساتھ مالدار طبقے سے اپیل کی ہے کہ وہ ہماے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس مشکل گھڑی میں لوگوں کی مدد میں مزید آسانی ہو سکے ۔
