ضلع اٹک میں کورونا وائرس سے دوسری ہلاکت، تدفین کر دی گئی 

ضلع اٹک میں کورونا وائرس سے دوسری ہلاکت، تدفین کر دی گئی 

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) ضلع اٹک میں کورونا وائرس سے دوسری ہلاکت، ریسکیو نے تدفین کر دی،انتظامات مزید سخت

تفصیلات کے مطابق محلہ اعوان شریف کی رہائشی 72 سالہ خاتون مورخہ 15 اپریل کو سی ایم ایچ اٹک طبیعت خراب ہونے پر داخل ہوئیں 16 اپریل کرونا ٹیسٹ مثبت آیا اور 17 اپریل کی صبح فوت ہو گئی۔ریسکیو 1122 اٹک کی ٹیم نے کووڈ-19 کے پروٹوکول کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین کا عمل سر انجام دیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ، محکمہ ہیلتھ، پاک آرمی، پنجاب پولیس اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے اہلکار بھی موجود تھے

 

دوسری طرف ضلع اٹک میں آنے والے دنوں میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ بھی ہے،لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ گھروں میں محدود رہیں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں ، تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔