کورونا وائرس سے ہلاکتیں143 ہو گئیں،1832 افراد صحت یاب

کورونا وائرس سے ہلاکتیں143 ہو گئیں،1832 افراد صحت یاب

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد7481 ، 92548 ٹیسٹ ہو چکے ہیں،کورونا وائرس سے ہلاکتیں143 ہو گئیں،1832 افراد صحت یاب

اسلام آباد(صدیق فخر سے/ ڈیلی اٹک نیوز) پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد143 ہو گئی جبکہ 1832 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے ملک بھر میں 7481متاثرہ مریض ہیںجس میں سے صوبہ پنجاب میں 3391، صوبہ سندھ میں2217، صوبہ خیبر پختونخوا میں 1077، بلوچستان میں335، آزاد کشمیر میں48، گلگت بلتستان میں250کورونا سے

متاثرہ افراد موجود ہیں  گزشتہ24  گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ملک بھر میں8 اموات ہوئیں

 

 

 جبکہ465 متاثرہ مریضوں کا اضافہ ہوا،6416افراد کے کورونا ٹیسٹ کئےگئے۔