ضلع اٹک میں کورونا کے 20مریض ہیں، ڈاکٹر آصف نیازی

اٹک (نمائندہ خصوصی ڈیلی اٹک نیوز ) انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کرونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کرونا وائرس کے 20 مریض رپورٹ ہوئے
جن میں سے 6 زائرین اور 9 کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے وہ اس وقت قرنطینہ سنٹرز میں ہیں 2 مریض ہلاک ہوگئے ہلاک ہونے والوں میں غورغشتی کا رہائشی 76 سالہ عبدالحق تھا کو سپر د خاک کردیا گیا ہے جبکہ دوسری خاتون مریضہ 72 سالہ گل ا نساء کو 17 اپریل کو بھی سپرد خاک کردیا گیا ہے کشمیری محلہ اٹک کا ایک مریض جس کا تعلق اٹک سے ہے اور وہ اس وقت الشفاء ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج ہے اور اس کی صحت بہتر ہے اس کے دونوں بھائیوں کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم اس کی والدہ کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جنہیں بوجہ معذوری گھر میں ہی قرنطینہ کردیا گیاہے غورغشتی میں ہلاک ہونے والے شخص کی اہلیہ کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا اور اسے اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال
اٹک کے آئی سولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے قرنطینہ میں رکھے جانے والے تمام افراد کی مجموعی صحت بہتر ہے ۔
