کورونا وائر سے ہلاکتیں 144 ،متاثرہ مریضوں کی تعداد7638ہو گئی

کورونا وائر سے ہلاکتیں 144 ،متاثرہ مریضوں کی تعداد7638ہو گئی

اسلام آباد(صدیق فخر سے/ڈیلی اٹک نیوز)کورونا وائرس سے ملک بھرمیں متاثرہ مریضوں کی تعداد 7638جبکہ ہلاکتیں144ہوگئیں،دو ہزار کےقریب افراد صحتیاب،

اس وقت صوبہ خیبرپختونخواہ میں مریضوں کی تعداد1077جبکہ216افراد صحت یاب اور50 جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں مریضوں کی تعداد335 جبکہ 142 افراد صحت یاب اور5 جاں بحق ہوئے، پنجاب میں مریضوں کی تعداد3410جبکہ672افراد صحت یاب اور37 جاں بحق ہوئے، سندھ میں مریضوں کی تعداد2355جبکہ581 افراد صحت یاب اور48 جاں بحق ہوئے، اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد163جبکہ20 افراد صحت یاب اورایک جاں بحق ہوا، گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد250جبکہ192 افراد صحت یاب اور3جاں بحق ہوئے، اسی طرح آزاد کشمیر میں مریضوں کی تعداد48 جبکہ 9 افراد صحت یاب اور کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔

 

اس طرح اگر دیکھا جائے توکورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد صوبہ پنجاب میںہےجوساڑھے تین ہزار تک پہنچنے والی ہے جب کہ جاں بحق ہونے والے افرادخیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ50ہیں۔