اٹک ،کوروناکے25مریض،59کےرزلٹ کاانتظارہے،ڈاکٹرآصف نیازی

اٹک (ڈیلی ا ٹک نیوز ) ضلع اٹک میں کرونا وائرس کے 225 مشتبہ مریضوں میں سے 25 کا رزلٹ مثبت آیا گیا ہے جبکہ 59 متاثرہ مریض کی رپورٹ کا انتظار ہے
یہ بات انچارج کرونا سیل ضلع اٹک ڈاکٹر آصف نیازی نے ایک ملاقات کے دوران بتائی انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک میں اب تک 225 مشتبہ کورونا کے مریض سامنے آئے جن میں سے 25 کے رزلٹ مثبت آئے جبکہ 59 کے نتاءج کا ابھی انتظار ہے اب تک 2 کورونا کے مریض جاں بحق ہوئے ہیں اور ایک مریض ٹھیک ہو کر گھر جا چکا گیا ہے 22 مریضوں کرونا مریضوں کا علاج جاری ہے کرونا سنٹر میں 22 زائرین جن میں 2 ڈی جی خان 19 ملتان جبکہ 1 فیصل آباد قرنطینہ سنٹر سے آئے تھے جس میں سے 13 کے رزلٹ منفی آئے جبکہ9 افراد میں کورونا مثبت پایا گیا ان مریضوں کے دوبارہ ٹیسٹ کرانے پر 2 کے رزلٹ منفی آ گئے ہیں جبکہ 7 کے رزلٹ کا انتظار ہے تبلیغی جماعت کے مشتبہ افراد میں سے 51 کے نتائج منفی آئے ہیں اور صرف 13 افراد میں کورونا پایا گیا ہے اور 16 کی ٹیسٹ رپورٹس کا انتظار ہے جن 51 افراد کے نتاءج منفی آئے انہیں واپس گھروں کو بھیج دیا گیا ہے اور اس وقت تبلیغی جماعت کے 22 افراد
کو قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا ہے انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ اگرچہ کرونا کافی حد تک کنٹرول میں ہے مگر بڑھتی ہوئی مریضوں کی تعداد کے باعث ہ میں احتیاط کی اشد ضرورت ہے اور لاک ڈاون کے دوران عوام گھروں میں رہ کر خود اور گھر والوں کو اس وباء سے محفوظ رکھ سکتے ہیں ۔
