اٹک،عوامی شکایات اور پابندی کی خلاف ورزی ،حجام کی دکان سیل 

اٹک،عوامی شکایات اور پابندی کی خلاف ورزی ،حجام کی دکان سیل 

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز) حجام کی دکان پر چھاپہ مار کر موقع پر دکان سیل کردی، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اٹک شیخاں والی گلی 

جو کہ اعوان شریف محلہ کاراستہ ہے حجام کی دوکان ہیئر کیئر صبح سےسویرے تین چار گھنٹے مسلسل روزانہ کھول کرکھلے عام کام کرتا تھا اور اپنی بیٹھک میں بھی کام کرنے لگا جبکہ کرونا وائرس کی وجہ سے دو روز قبل محلہ اعوان شریف کی رہائشی 72 سالہ  زوجہ محمد عمر 17 اپریل کو وفات پا گئی تھی اور انتظامیہ نے اعوان شریف محلہ کی گلیاں سیل کر دی تھی جس کی بنا پر بیماری کو مدنظر رکھتے ہوئے سختی سے ہدایت جاری کی حجام کی دکانیں بند رہیں گی مگر اس کے باوجود

 

 یہ بابر شاپ کھلی تھی جس پر ڈی سی اٹک نے عوامی شکایات پر اسے سیل کر دیا ۔