معذوروں کی مدد کرنے پر میجر طاہر صادق اور ایمان طاہر کے شکر گزار ہیں، محمد عدیل

اٹک(نمائندہ ڈیلی اٹک نیوز ) مشکل کے اس وقت معاشرے میں معذور افراد کی خدمت کرنا بہت اچھا کام ہے۔
یہ بات محمد عدیل فوکل پرسن برائے معذور افراد نے ممبر قومی اسمبلی این اے 55 میجر ( ر ) طاہر صادق اور سابقہ ممبر قومی اسمبلی و چیئرپرسن ڈسٹرکٹ کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہر صاحبہ مستحق معذور افراد میں راشن تقسيم کرنےکے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا ہم ممبر قومی اسمبلی میجر ( ر ) طاہر صادق سابقہ ممبر قومی اسمبلی و چیر پرسن ڈسٹرکٹ کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہر صاحبہ کے بہت مشکور ہیں۔انہوں نے ہر موقع پر معذور افراد کو یادرکھا۔اور اس لاک ڈاؤن میں جہاں نارمل ڈیہاڑی طبقہ بھی مشکلات کا شکارہے۔وہاں معذور افراد کی زندگيوں پر بہت برا اثر پڑا ہےوہ معذور افراد جو چھوٹی موٹی مزدوری اور مختلف کام کر کے رزق حلال کماتے تھے۔لاک ڈاؤن کی وجہ مشکلات کا شکار تھے۔ان کا ذریعہ آمدن نہیںتھا۔اس موقع پر میجر ( ر ) طاہر صادق اور محترمہ ایمان طاہر صاحبہ
نے راشن کی صورت میں مستحق معذور افراد کی مدد کی ۔جس کے لیے ہم ان دونوں شخصيات کے بہت شکرگزار ہیں۔اور اللہ سے دعا کرتے اللہ تعالی ان کو دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ۔اور یہ سابقہ ادواروں میں بھی انہوں نے معذور افراد کی بھرپور خدمت کی اور ان شاء اللہ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔
