کورونا وائرس سے ہلاکتیں207 تک پہنچ گئیں،2066مریض صحتیاب

کورونا وائرس سے ہلاکتیں207 تک پہنچ گئیں،2066مریض صحتیاب

مہلک وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 207 ہو گئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 9666 تک پہنچ گئی

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 18 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں مہلک وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 207 ہو گئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 9666 تک پہنچ گئی۔2066 مریض صحت یاب ہوکرگھروںکوجاچکےہیں۔207 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں 80 افراد کا انتقال اس وائرس کی وجہ سے ہو چکا ہے۔ سندھ میں 66، پنجاب میں 49، بلوچستان میں 6 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔

بروز منگل ملک بھر سے کورونا کے مزید 536 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 18 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں سے سندھ میں 286 کیسز اور 5 ہلاکتیں، پنجاب 144 کیسز 7 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا میں 69 کیسز 6 ہلاکتیں، بلوچستان میں 30 ، اسلام آباد 4 کیسز ، گلگت 

 

بلتستان میں 2 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔