Wed
22
Apr
2026

یہ دونوں متاثرہ افراد جمۃ المبارک کے روز کورونا وائرس سے وفات پانے والی خاتون کے قریبی رشتہ دار ہیں تاہم دونوں رپورٹس مثبت آنے پر ریسکیو 1122 اٹک کی ٹیم نے ایک خاتون کو اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک کی کورونا وارڈ اور ایک مرد کو قرنطینہ سنٹر واپڈا آفس اٹک ڈھوک فتح میں منتقل کر دیا ہے ۔
علاوہ ازیں انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق اٹک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعدا د 29 ہوگئی ہے 2 افراد وفات پا چکے ہیں ایک کیس صحت یاب ہوا 9 افراد زیر علاج ہیں 17 افراد قرنطینہ میں ہیں 195 افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور 78 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔
