رمضان المبارک کی آمد ،مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا

 رمضان المبارک کی آمد ،مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا

جنڈ(ڈیلی اٹک نیوز ) رمضان المبارک کی آمد مہنگائی کا عفریت سر چڑھ کر بولنے لگا ، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں 

سبزی ، فروٹ ، دالیں ، چینی ، گھی ، بیسن اور دیگر اشیائے ضرور یہ عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گئیں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈائون نے انسانی زندگی مفلوج کر کے رکھ دی ہے کرونا وائرس سے جہاں چھوٹے کاروبار والے افراد متاثر ہوئے ہیں وہیں رہی سہی کسر بڑھتی ہوئی مہنگائی نے نکال دی ہے بازاروں میں سبزی ، فروٹ اور دیگر اشیائے ضرور یہ اور خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ہیں۔

 

 رمضان المبارک کی آمد میں محض چار روز باقی ہیں تاہم ابھی سے ہر چیز کی قیمت دگنی ہو گئی ہے ضلع بھر کی سماجی شخصیات اور عوام الناس نے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سے اصلاح و احوال کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔