Wed
22
Apr
2026

تفصیلات کے مطابق اٹک چونگی نمبر 7 کے قریب قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی جس میں سابقہ شوہر ندیم نے چھریوںکے وارکر کے35 سالہ نادیہ بی بی کو قتل کر دیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کی ایمبولینس اور پنجاب پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی گھر میں موجود بچوں کے بیان کے مطابق ندیم نے اپنی سابقہ بیوی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا قاتل
موقع واردات سے فرار ہو گیا۔ پولیس نےنعش تحویل میںلے کر پوسٹ مارٹم کےلیے ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک بھجوا دی جبکہ موقع واردات سے شواہد اکٹھے کر لیے۔
