Thu
16
Apr
2026

اجلاس میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے خطر ے کے پیش نظر تیاریوں پر بر یفنگ دی گئی۔بر یفنگ دیتے ہوئے ضلعی ایمر جنسی آفیسر اٹک ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے شر کا ء کو بتا یا کہ سیلاب کی صورت میں ہنگامی حالات سے نبرد آزما ہونے کے کیے تمام تیاریا ں مکمل کر لی گئی ہیں اور اس ضمن میں تمام متعلقہ محکموں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ہنگامی پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کر نا پڑے۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے اے ڈی سی آر اٹک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سیلاب کی صورت میں
تمام ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے ریسکیو1122 اور دیگر محکموں کی جانب سے تیار کیے گئے ہنگامی پلان پر اطمینان کا اظہار کیا۔
