اٹک میں 4 مزید کورونا کیسز کا اضافہ، تعداد38ہوگئی 

اٹک میں 4 مزید کورونا کیسز کا اضافہ، تعداد38ہوگئی 

اٹک(بیورو رپورٹ ڈیلی اٹک نیوز) انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد38ہوگئی ہے۔

جبکہ کورونا وائرس سے 2افراد ہلاک ہوئے اور 3 افراد صحت یاب ہوئے،9مریضوں کا علاج جاری ہے۔24افراد قرنطینہ میں ہیں۔309افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے

 

 

 

۔اور 81افراد کے نتائج کا انتظار ہے۔جو افراد زیر علاج یاقرنطینہ میں ہیں،ان تمام  کی صحت بہتر ہے۔ ڈاکٹر آصف نیازی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ موجودہ حالات کی 

 

 

سنگینی کے پیش نظر گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔