پاکستان میں کورونا سے اموات269، متاثرہ مریض12 ہزار سے تجاوز

پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 269 اور کیسز 12 ہزار 723 ہو گئے
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پاکستان نے فضائی آپریشن کی بندش میں 15 مئی تک توسیع کر دی کورونا وائرس سے مزید 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 269 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 12723 تک جا پہنچی ہے۔ اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 93 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ پنجاب میں 81، سندھ میں 78، بلوچستان میں 11، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔
آج کے کیسز کی صورتحال
اتوار کے روز اب تک 4 اموات اور 65 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جس میں سے 52 کیسز اور 3 اموات پنجاب میں 12 نئے کیسز اسلام آباد میں جب کہ ایک نیا کیس اور ایک ہلاکت بلوچستان میں رپورٹ ہو ئی۔گزشتہ روز ملک بھر سے کورونا وائرس کے 922 کیسز اور 17 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔اس وقت ملک بھر میں144365 ٹیسٹ ہو چکے ہیں جبکہ2866 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں ۔
